مارچ 22, 2023
Masjid e nabvi SAWW
ایک اردو نعتﷺ از شہلا خان

ہدیہ نعت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ذائقہ اس لیے بھی میٹھا نہیں
لفظ ہیں نعت کا سلیقہ نہیں

ایک دنیا جہاں پہ جنت ہے
اک وہ جنت جہاں مدینہ نہیں

روشنی مبتلائے حیرت ہے
نور کے باوجود سایہ نہیں

اور اس دل کو نام کیا دو گے؟
آسمانی اگر صحیفہ نہیں

مانگنے والو ! قسمتیں مانگو
روبرو آپ کو جو دیکھا نہیں

پھول سے کم نہیں ہے وہ چہرہ
عطر سے کم تو وہ پسینہ نہیں

اک دعا سے کیا سفر آغاز
اب بھنور میں مرا سفینہ نہیں

آ در _ مصطفیٰ پہ رو لیں ہم
زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں

اور کیا چاہیے تمہارے سوا
لعل وگوہر نہیں خزینہ نہیں

میں دل و جان سے حسینی ہوں
ظلمتوں پر مرا عقیدہ نہیں
علیہ السّلام

شہلا خان

اس پوسٹ کو شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے