تسلیم اکرام
نام ۔ تسلیم اکرام
شاعری نام ۔ سونا
سکونت ۔ راولپنڈی
۱۵ اکتوبر کو راولپنڈی میں پیدا ہوئی۔ میٹرک کے بعد بی-اے اسلام آباد سے کیا۔بی ا یڈ کی ڈگری علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ا سلام آ باد سے حاصل کرنے کے بعد ایم اےاردو کی ڈگری سرگودھا یونیورسٹی سے حاصل کی ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ سے ا یم فل سکالر ہیں مقالہ لکھ رہی ہیں۔انگلیوسکول اور کالج میں آج کل درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ترجمہ تفسیر پڑھ رہی ہیں۔نعت خواں اس کے ساتھ اچھی کمپئیر بھی ہیں۔ محترم ڈاکٹر منور ھاشمی کی شاگرد ہیں۔ حضرت سلطان باہوؒ اور حضرت علامہ محمد اقبال ؒ کے کلام کو شوق و زوق سے پڑھتی ہیں۔انھوں نے 2018 میں شاعری کا آغاز کیا