Nigah e Hijar Mein | نگاہِ ہجر میں رنگِ ملال دیکھا ہے | Shuja Shaz

#urdupoetry #shujashaz
نگاہِ ہجر میں رنگِ ملال دیکھا ہے
پھر اپنی سانسوں میں رقصِ وصال دیکھا ہے

اُتر کے چاند میں وہ عکس مجھ سے کہتا ہے
کہیں پہ ایسا بھی حُسن و جمال دیکھا ہے

میں آگ اور وہ پانی کے بُت بناتا تھا
ہوس میں دستِ ہنر کا کمال دیکھا ہے

پھر آئینے میں ترا عکس ڈھونڈتے ہوئے شاذؔ
جنونِ عشق میں وحشت کا حال دیکھا ہے

شجاع شاذ

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More