مارچ 22, 2023
ilyas aajiz
ڈاکٹرمحمد الیاس عاجز کی ایک اردو غزل

کہانی محبت کی تم بھول جاتے
اگر داغ سینے کے ہم بھی دکھاتے

ستم گر تمھارا بھی کیا حال ہوتا
تقاضے محبت کے گر تم نبھاتے

جوکوٸی پیارا تمھیں چھوڑ جاتا
نہ جیتے نہ مرتے نہ تم چیں پاتے

جومجھ سےبچھڑنا تھی خواہش تمھاری
بچھڑ تم نہ سکتےاگرمل کے جاتے

زمانےپہ تم نے تو سب کچھ لُٹایا
بڑی بات تھی گر محبت لُٹاتے

مناتے رہے ہم سدا اُن کو عاجز
بڑا خوب تھا جو خدا کو مناتے

ڈاکٹرالیاس عاجز

اس پوسٹ کو شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے