جنوری 6, 2020 سائٹ ایڈمن اردو شاعری, اردو غزلیات, سلیم کوثر Leave a comment جنوں تبدیلی موسم کا تقریروں کی حد تک ہے جنوں تبدیلی موسم کا تقریروں کی حد تک ہے یہاں جو کچھ نظر آتا ہے تصویروں کی حد تک ہے غبار آثار کرتی ہے مسافر کو سبک گامی طلسم منزل ہستی تو رہ گیروں کی حد تک ہے زمانے تو نے غم کو بھی نمائش کر دیا آخر نشاط گریہ و ماتم بھی زنجیروں کی حد تک ہے اس پوسٹ کو شیئر کریںFacebookPinterestTwitterLinkedin GhazalGhazalsSalamSalamUrduSaleem KausarUrdu GhazalUrdu PoetryUrdu Poets