مارچ 22, 2023
Siddique Saaib
صدیق صائب کی ایک اردو غزل

ہیں کہ دل میں کوئی آرزو نہیں مرے دوست
مگر یہ سچ کہ تری جستجو نہیں مرے دوست

ہے زخم زخم ہی کار ِ جنون کا حاصل
جہان ِعشق میں رسم ِ رفو نہیں مرے دوست

بغیر رخت کڑے دشت کا مسافر ہوں
کہ اس سفر میں کوئی آب جو نہیں مرے دوست

مری نماز کسی سہو کے سپرد ہوئی
کہ اقتداء میں کوئی باوضو نہیں مرے دوست

مری زبان پہ جاری ہے تیرا ذکر ِ خیر
یہ اور بات ترے روبرو نہیں مرے دوست

میں اس خیال کا پھر کب خیال رکھتا ہوں
وہ جس خیال میں شامل ہی تو نہیں مرے دوست

بہار میں بھی سکوت ِ خزاں سلامت ہے
سرِ چمن جو کوئی ہاؤ ہو نہیں مرے دوست

صدیق صائب

اس پوسٹ کو شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے