جنوری 21, 2020 سائٹ ایڈمن اردو شاعری, اردو نظم, امجد اسلام امجد Leave a comment دائروں کا سفر دائروں کا سفر ہم لوگ دائروں میں چلتے ہیں دائروں میں چلنے سے دائرے تو بڑھتے ہیں فاصلے نہیں گھٹتے آرزوئیں چلتی ہیں جس طرف کو جاتے ہیں منزلیں تمنّا کی ساتھ ساتھ چلتی ہیں گرد اُڑتی رہتی ہے درد بڑھتا جاتا ہے راستے نہیں گھٹتے امجد اسلام امجد Post Views: 2 اس پوسٹ کو شیئر کریںFacebookPinterestTwitterLinkedin Amjad Islam AmjadPoetryPoetsSalamUrduUrduUrdu NazamUrdu PoetryUrdu Poets