اکتوبر 21, 2019 سائٹ ایڈمن اردو شاعری, اردو غزلیات, جون ایلیا Leave a comment Aadmi Waqt Per Gaya Ho Ga آدمی وقت پر گیا ہوگا وقت پہلے گزر گیا ہوگا وہ ہماری طرف نہ دیکھ کے بھی کوئی احسان دھر گیا ہوگا خود سے مایوس ہو کے بیٹھا ہوں آج ہر شخص مر گیا ہوگا شام تیرے دیار میں آخر کوئی تو اپنے گھر گیا ہوگا مرہم ہجر تھا عجب اکسیر اب تو ہر زخم بھر گیا ہوگا اس پوسٹ کو شیئر کریںFacebookPinterestTwitterLinkedin GhazalsJaun EliaPoetrySalam UrduUrdu GhazalsUrdu PoetryUrdu Poets